فلسطینی حکومت نے غزہ میں مصر کے صحرائے سینا کے شمالی علاقے العریش میں سات مصری فوجیوں کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ و سکیورٹی نے کہا کہ فوجیوں کے اغوا کی یہ ایک بزدلانہ کارروائی تھی۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے غزہ کی پٹی اور مصری سرحد پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیے ہیں۔ سرحد میں زیر زمین سرنگوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر فلسطینی حکومت مصر کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے اور اس جرم میں شریک افراد کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کے لیے مصر کی بھرپور مدد کریگی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصر میں انتشار فلسطین کا انتشار ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین