غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی مصر سے متصل بین الاقوامی گذرگاہ ’’رفح کراسنگ‘‘ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ سے اہلکاروں کو ہٹانے کا فلسطینی اتھارٹی کا فیصلہ قوم دشمنی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کے عوام کی بہبود کی خاطر رفح کراسنگ پر تعینات اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ سے اہلکاروں کو ہٹانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے رفح گذرگاہ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر فلسطینی عوام اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔