(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حما س کے وفد نے غزہ میں قائم آتھو ڈوکس چرچ سینٹ پورفیریاس چر چ کے دورے کے دوران نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال مسلمان اور عیسائی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی اسرائیلی قبضے کے بغیر ادا کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بین القوامی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم کی سربراہی میں حماس وفد نےغزہ میں قائم آرتھو ڈوکس چرچ سینٹ پورفیریاس کا دورہ کیا اور آرچ بشپ الیشیئس سے ملاقات کی ، وفد میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم اور طاہر النوعنو بھی شامل تھے ۔
ملاقات کے دوران ، باسم نعیم نے غزہ میں مسیحی برادری کو حماس کی قیادت کے حوالے سے نیک تمناؤں اور مبارکبادیں پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام ، مسلمان اور عیسائی دونوں ، قومی تقسیم اور صیہونی قبضے کے بغیر آئندہ سال یروشلم میں اپنی مذہبی عبادات کریں گے ۔
انہوں نے کرسمس کی تعطیلات کے دوران غزہ کے مسیحیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات پر جانے سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ صیہونی حکام کا قبضہ اپنے مذہب اور جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر صرف فلسطینیوں کی موجودگی کو نشانہ بناتا ہے پھر چاہے اس میں مسلمان ہوں یا مسیحی ۔
آرچ بشپ نے اپنے دورے کے لئے حماس کے عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام فلسطینی بہت جلد آزادی ، ، انصاف اور امن و سکون سے اس ارض مقدس پر زندگی گزار سکیں گے ۔