• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 25 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس رہنما کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ہفتہ 03-10-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس رہنما کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

  (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی اور ترک رہنما مظفر اوغلو کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں فلسطین و کشمیر کی مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر ناجی ذھیر نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سےکراچی میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ترکی کی اہم ترین امدادی تنظیم الخیر کے سیکرٹری مظفر اوغلو بھی موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی اور ترک رہنما مظفر اوغلو کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا تاہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو  کے دوران فلسطین سے متعلق خطے کی موجودہ صورتحال اور عرب ممالک کی جانب سے مسلسل غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطین سمیت عالم اسلام کے ساتھ سنگین غداری اور مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ کے مترادف ہے ۔

فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فاؤنڈیشن کے کردار اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو پہنچانے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے   تاہم اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر مستقبل میں فلسطین و کشمیر جیسے اہم مسائل کو اجاگر کریں گے ۔

 واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی اور ترک رہنما مظفر اوغلو کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں فلسطین و کشمیر کی مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Tags: ڈاکٹر صابر ابو مریمڈاکٹر ناجی ذھیرفلسطینکشمیرمظفر اوغلو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.