(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ نےاعلان کیا ہے کہ عیتا الشعب کے قریب لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے صہیونی ڈرون کو گرایا ہے اور یہ ڈرون لبنان کے اسلامی مزاحمتی مجاہدین کے قبضے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق دو روز قبل حزب اللہ نے ایک صہیونی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا جو کہ ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے عیتا الشعب کےقریب لبنانی فضائی حدودمیں داخل ہوا تھا، جبکہ موجودہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک اور صیہونی جاسوس ڈرون جنوبی غزہ میں رفح کے مشرق میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے گرادیا گیا ہے
واضح رہے کہ حزب اللہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون لبنان کے اسلامی مزاحمتی مجاہدین کے قبضے میں ہے۔