غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)غزہ میں فلسطینی نوجوانوں نےتباہ شدہ مکانات اور گھروں کے ملبے پر موسیقی مقابلے کا انعقاد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہےکہ اسرائیل کس طرح فلسطینیوں کو ان کے گھروں کی چھت سے محروم کررہا ہے
روزنامہ قدس کے مطابق، ایک طرف یورپی ملکوں کے اشتراک سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین الاقوامی موسیقی مقابلہ منعقد کیا گیا تو دوسری طرف فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے نوجوانوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے پر کھڑے ہو کر موسیقی کا مقابلہ کرکے دنیا کو ایک منفرد انداز میں پیغام دیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی نوجوانوں نےتباہ شدہ مکانات اور گھروں کے ملبے پر موسیقی مقابلے کا انعقاد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہےکہ اسرائیل کس طرح فلسطینیوں کو ان کے گھروں کی چھت سے محروم کررہا ہے اور یورپی ممالک آنکھیں بند کرکے تل ابیب میں’یورو ویژن’ کے عنوان سے عالمی موسیقی میلہ رچاتی ہے۔
غزہ میں فلسطینی فن کاروں نے ‘غزہ ویژن’ کے نام سے مقابلہ موسیقی منعقد کیا۔ اس سرگرمی پر فلسطینی شاعر ابراہیم الطوقان نے لبنانی موسیقار محمد فلیفل کی دُھن میں ‘لسنا ارقام’ کا نغمہ گن گنایا۔