• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

بیت حانون میں القسام بریگیڈز کی گھات، صہیونی فوج کو بھاری نقصان

اس موقع پر القسام مجاہدین نے دھماکہ خیز بارودی سرنگیں نصب کر رکھی تھیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے خود اعتراف کیا کہ اس گھات میں اس کے پانچ فوجی ہلاک اور بیس شدید زخمی ہوئے۔

بدھ 27-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صہیونی فوجی شدید زخمی، مزاحمت جاری
0
SHARES
203
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ نے منگل کے روز ایک جامع ویڈیو جاری کی ہے جس میں جولائی کے مہینے میں بیت حانون کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج پر کیے گئے ایک کامیاب اور پیچیدہ گھات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ یہ کارروائی مزاحمتی آپریشن "حجارہ داود” (داؤد کے پتھر) کے سلسلے کی ایک کڑی ہےجس نے قابض فوج کے غرور کو پاش پاش کر دیا۔

یہ گھات ساتھ جولائی کی شام بیت حانون کے زرعی علاقے میں اس وقت کی گئی جب قابض فوج کا ایک بریگیڈ نتساح یہودا کی ایک بڑی پیدل فورس ایریز چوکی کے قریب پیش قدمی کر رہی تھی۔ اس موقع پر القسام مجاہدین نے دھماکہ خیز بارودی سرنگیں نصب کر رکھی تھیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے خود اعتراف کیا کہ اس گھات میں اس کے پانچ فوجی ہلاک اور بیس شدید زخمی ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اس آپریشن کی تیاری بارہ گھنٹے قبل مکمل کر لی گئی تھی۔ جیسے ہی دشمن کے فوجی گھات کے قریب پہنچے، بارودی سرنگ کا پہلا دھماکہ ہوا جس سے قابض فوج میں افرا تفری مچ گئی اور کیمروں کی آنکھ نے ان کی چیخ و پکار محفوظ کر لی۔

پہلے دھماکے کے بعد قابض فوج کی امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے آگے بڑھیں تو مجاہدین نے دوسرا دھماکہ کیا جس سے مزید جانی نقصان ہوا۔ ویڈیو میں صاف دکھایا گیا کہ قابض فوج اپنے زخمیوں اور مردہ فوجیوں کو اندھیرے میں گھسیٹ کر نکالنے پر مجبور ہوئی۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈز نے رواں برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ "حجارة داود” کی کارروائیاں دراصل قابض فوج کے اعلان کردہ منصوبے "عربات جدعون” کے جواب میں ہیں جس کے تحت قابض اسرائیل نے غزہ پر اپنے زمینی حملوں کو وسعت دی تھی۔

مزاحمتی تنظیموں نے ہمیشہ اپنی کارروائیوں کو منظم طریقے سے دستاویزی شکل دی ہے۔ معرکہ طوفان الاقصیٰ کے دوران متعدد ویڈیوز میں قابض فوج پر کاری وار اور ان کی تباہ شدہ گاڑیوں و آلات کو دکھایا گیا ہے۔ ان جھلکیوں سے دنیا بھر کو یہ پیغام ملا ہے کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں بلکہ اپنی سرزمین اور مقدسات کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

غزہ کی مزاحمتی قوتیں آج بھی معرکہ "طوفان الاقصیٰ” کے تحت قابض اسرائیل کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنے عوام کی عزت و جان کا دفاع کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں سے نئے حوصلے پا رہی ہیں۔ یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک قابض اسرائیل کی درندگی، قتلِ عام اور نسل کشی کے خلاف مکمل آزادی حاصل نہ کر لی جائے۔

Tags: اسرائیلالقسام بریگیڈزحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.