بحرینی پارلیمنٹ کے سپیکر شیخ خلیفہ الظھرانی بدھ کی شام کو ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ غزہ کے دورے پر تشریف لائے۔ یہ دورہ کسی خلیجی ملک کے سرکاری وفد کا غزہ میں اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔
بحرین کے اس پارلیمانی وفد کے 13 ممبران ہیں اور یہ شیخ ظھرانی کی سربراہی میں آیا ہے۔ یہ وفد اپریل 2012 کے دوران منامہ موجود فلسطینی قانون ساز کونسل کی دعوت پر غزہ تشریف لایا ہے۔
اس وفد کا استقبال رفح بارڈر پر ڈاکٹر احمد بحر نے کیا۔ احمد بحر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس دورے سے غزہ کا سیاسی محاصرہ ٹوٹ گیا ہے اور اس سے مسئلہ فلسطین کے لئے حمایت کا اظہار ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ اسرائیل کی یروشلم اور مقدس مقامات پر بڑھتی ہوئی جارحیت کے موقع پر ہورہا ہے۔
اس موقع پر شیخ ظھرانی نے بتایا کہ بحرینی حکومت فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منامہ فلسطین میں منصوبوں کا آغاز اور امداد کو بڑھائے گا اور اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کرے گا۔
یہ وفد 11 مئی تک غزہ میں رہے گا اور اس دوران غزہ حکومت اور پارلیمنٹ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں اور اس کے علاوہ متعدد پبلک اور نجی اداروں کا دورہ بھی کرے گا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین