• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

انڈونیشین اسپیکر پارلیمنٹ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی غزہ آمد

جمعرات 06-12-2012
in غزہ
0
plf speaker
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پرحملوں کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عالمی وفود کی غزہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوقی علی بھی ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کےہمراہ غزک کی پٹی میں پہنچے۔ غزہ آمد کے موقع پر فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر اور دیگر اراکین قانون ساز کونسل اور وزراء نے مہمان وفد کا استقبال کیا۔

انڈونیشین اسپیکر نے آتے ہی پہلے اسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی اور تباہ حال شہر کا دورہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ غزہ کے دورے اور اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزوقی علی نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایک ناجائز اور غیرقانونی ملک ہے بلکہ یہ ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ انہوں نے صہیونی فوج کی جارحیت میں بڑی تعداد میں شہریوں کے شہید ہونے اور تباہی و بربادی پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ مسٹرمرزوق نے حماس کے شہید کمانڈر احمد الجعبری کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور صہیونی جارحیت کے نتیجے میںان کی شہادت کو افسوسناک قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک بے لگام اور کھلا دہشت گرد ملک ہے، جس کے ہاں انسانی اقدار اور عالمی قوانین نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اس موقع پر فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے انڈونیشیا کے فلسطینیوں کی حمایت میں کردار کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں جاکارتا نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے اور فلسطینی انڈونیشیا کی حکومت اور وہاں کے عوام کی محبت کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔ مرزوقی علی نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ بھی فلسطینیوں کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیری کے لیے اپنی جانب سےخصوصی فنڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.