غزہ کی فلسطینی حکومت نے کہا ہے کہ قابض حکام مذاکرات کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصٰی پر غاصبانہ قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے یونٹ برائے جملہ امور بیت المقدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ،”قابض حکام مسلمان فلسطینیوں کو اس مقدس شہر سے بے دخل کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ اس شہر کو ایک صیہونی شہر میں بدلا جاسکے اور مسجد اقصٰی کو شہید کیا جائے اور اس کے کھنڈرات پر یہودی معبد تعمیر کیا جائے۔”
بیان میں صیہونی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں مقدس مقامات خاص طور پر مسجد اقصٰی پر روزانہ کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔ اس کے علاوہ بیان میں شیخ رائد صلاح کو مسجد اقصٰی کے دفاع کی سعی کرنے پر گرفتار کئے جانے کی مذمت کی۔
یونٹ نے عرب اور اسلامی اقوام اور آزاد دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کا مقابلہ کریں اور بیت المقدس کے فلسطینی رہائشیوں کی ثابت قدمی کی حمایت کریں۔
بسکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین