(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری شعبے "الشهید عزالدین القسام بریگیڈز” نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی گاڑیاں غزہ شہر کے جنوبی علاقے الزیتون میں ایک منصوبہ بندی کے تحت بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے جال میں پھنس گئی ۔
القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ "میدانِ جنگ سے واپس آنے کے بعد ہمارے مجاہدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سفک صہیونی فوج کی متعدد گاڑیاں ایک پہلے سے تیار شدہ بارودی سرنگوں کے میدان میں پھنس گئیں جسے اکتیس اگست کو مشرقی الزیتون میں مسجد الصدیقین کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
مختلف مزاحمتی گروہ اور القسام بریگیڈز طوفان الاقصیٰ آپریشن کے عملی مرحلے کے طور پر غزہ میں دراندازی کی کوشش کرنے والی قابض اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں کے خلاف مسلسل مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کارروائیاں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری قابض اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔