• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

القسام بریگیڈز نے چار قابض فوجیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کردیں

یہ اقدام فلسطینی مزاحمت اور قابض اسرائیل کے درمیان ہونے والی “طوفانِ اقصی قیدیوں کے تبادلے کی معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔

منگل 14-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
القسام بریگیڈز نے چار قابض فوجیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کردیں

DEIR AL-BALAH, GAZA - OCTOBER 13: Thirteen Israeli hostages released by the Al-Qassam Brigades, the armed wing of Hamas, as part of a cease-fire and hostage-prisoner exchange agreement between Hamas and Israel, are handed over to International Committee of the Red Cross (ICRC) teams in Deir al-Balah, Gaza, on October 13, 2025, before the convoy departs toward the Kussufim crossing to transfer them to the Israeli side. (Photo by Anas Zeyad Fteha/Anadolu via Getty Images)

0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج کے چار قیدیوں کی لاشیں بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ اقدام فلسطینی مزاحمت اور قابض اسرائیل کے درمیان ہونے والی “طوفانِ اقصی قیدیوں کے تبادلے کی معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔

القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں بتایا کہ جن قیدیوں کی لاشیں حوالے کی گئیں ان میں گائی ایلوز، یوسی شرابی، بیفن جوشی اور دانیال پیریز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔

القسام بریگیڈز نے واضح کیا کہ قیدیوں کا تبادلہ فلسطینی مزاحمت کے اس وعدے کی تکمیل ہے جو اس نے اپنے اسیران کی رہائی کے لیے کیا تھا۔ تنظیم نے اعادہ کیا کہ فلسطینی اسیران کی آزادی اس کی قومی اور انسانی جدوجہد کی اولین ترجیح رہے گی۔

اس سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قابض اسرائیل کے جنگی جرائم میں مرتکب وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو اور اس کی جنگی مشینری دو برس تک جاری رہنے والی نسل کشی اور تباہی کے باوجود اپنے فوجی قیدیوں کو طاقت کے زور پر چھڑانے میں ناکام رہے۔ بالآخر انہیں مزاحمت کی شرائط تسلیم کرنی پڑیں کیونکہ قابض اسرائیل کے فوجیوں کی واپسی کا واحد راستہ قیدیوں کے تبادلے اور جنگِ نسل کشی کے خاتمے سے ہو کر گزرتا ہے۔

یہ معاہدہ گذشتہ جمعے دوپہر نافذالعمل ہوا جب قابض اسرائیلی حکومت نے جمعے کی صبح جنگ بندی کی منظوری دی۔معاہدے کے مطابق جنگ بندی کے ساتھ قابض فوج بتدریج غزہ سے انخلا کرے گی، دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آئے گا اور فوری طور پر انسانی امداد غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔

Tags: القسامالقسام بریگیڈزریڈ کراسقابض فوجیوںلاشیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.