• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 29 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ کا مطالبہ: غزہ میں طبی و صحافتی عملے کو تحفظ دیا جائے، فوری تحقیقات ناگزیر

قابض اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والی ہولناک نسل کشی اس بات کی واضح شہادت ہیں کہ طبی عملہ اور صحافی بدترین خطرات سے دوچار ہیں۔

منگل 26-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ کا مطالبہ: غزہ میں طبی و صحافتی عملے کو تحفظ دیا جائے، فوری تحقیقات ناگزیر
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے غزہ کی پٹی میں طبی عملے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر ہونے والے جان لیوا حملوں اور قتل عام کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اسٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں حالیہ دنوں قابض اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والی ہولناک نسل کشی اس بات کی واضح شہادت ہیں کہ طبی عملہ اور صحافی بدترین خطرات سے دوچار ہیں۔

پیر کے روز قابض اسرائیلی فوج نے ایک اور انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کیا۔ خان یونس کے وسط میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کو بار بار نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بیس فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں پانچ صحافی، کئی ڈاکٹر اور سول ڈیفنس کے اہلکار شامل ہیں جو پہلے حملے میں زخمیوں کو بچانے پہنچے تھے مگر دوسری بمباری میں خود شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسی دن شام کے وقت قابض اسرائیل کے فوجیوں نے خان یونس کے علاقے المواصی میں ایک خیمے کے اندر صحافی حسن دوحان کو براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے قابض اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کے تمام شواہد کو مٹانے کی منظم سازش بھی آشکار ہوتی ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک بار پھر عالمی برادری کو متوجہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کو اس کے جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے، غزہ میں جاری اجتماعی قتل ِعام روکا جائے اور طبی و صحافتی عملے کو فوری اور موثر تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے انسانی اور پیشہ ورانہ فرائض ادا کر سکیں۔

Tags: اقوام متحدہشہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.