(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملاقات میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں صہیونی ریاست کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی نفی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو کچلنا چاہتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالمپور میں ملائیشیا کی نائب وزیراعظم مسز وان عزیزہ اسماعیل اور وزیر داخلہ محی الدین یاسین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، امریکا کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل، غزہ کی پٹی کے محاصرے، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے اور غرب اردن میں یہودی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشتگردی سمیت صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پربھی بریفنگ دی۔
لائیشیا کی نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت ملک کی دیگر قیادت نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت تمام حقوق کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔