(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ فتح کے ساتھ قومی مصالحتی مذا کرات پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پرعمل درآمد کیا جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خليل الحیہ نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کیلئے قومی مصالحتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس مصر کے شہر قاہرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کی جانے والی تمام شرائط پر اب بھی قائم ہے ہم نہیں چاہتے کہ قومی مصالحت جو اب تک بہت حوصلہ افزا رہی ہے ایک بار پھر صفر پر آجائے ۔