غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور حماس کے ساتھ کشیدگی کے بعد مصر کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد گذشتہ روز غزہ پہنچا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنےوالے ممالک کی طرف سےحماس کو اسرائیل کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہرے روکنے کے اور طویل جنگ بندی کے بدلے میں اقتصادی پیکج کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
تاہم حماس کی طرف سے اس پر کسی قسم کا فوری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مصری وفد کی غزہ آمد کے باوجود فلسطینیوں کے رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب ٹائر جلا کراحتجاج کیا۔