اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مداخلت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بری صہیونی فوج کے ٹینک غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرق سے شہرمیں داخل ہوئے اور گولہ باری شروع کر دی۔
صہیونی فوج کی گولہ باری کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے جوابی کارروائی کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک بردارفوج پر”ہاون” طرز کے راکٹ داغے۔ خان یونس کے مشرق میں الفخاری کالونی کے مقام پر اسرائیلی بلڈوزروں نے کئی مکانات مسمار کر دیے۔ جبکہ صہیونی ٹینکوں نے وحشیانہ گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں مسلسل در اندازی ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب قابض فوج نے مزاحمت کاروں کے ساتھ فائربندی کا بھی ایک معاہدہ کر رکھا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین