• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ

بدھ 20-03-2013
in غزہ
0
plf teargas2
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں داخل ہوکر خود کار اسلحے سے فائرنگ شروع کردی۔ شہریوں کی زرعی اراضی اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
 
’’مرکز اطلاعات فلسطین’’ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کی مشرقی کالونی الفخاری پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ غزہ کی سرحد پر صہیونی فوجی ٹاور کے قریب اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد جمع تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس فائرنگ کی زد میں آکر کوئی فلسطینی  زخمی نہیں ہوا۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران اسرائیلی فوج متعدد بار غزہ کی فضاؤں میں خیالی حملے کر چکی ہے۔ اسرائیلی لڑاکا اور جاسوسی طیارے غزہ کی پٹی کی فضاؤں میں گشت کرتے رہتے ہیں جس کا مقصد غزہ پر بمباری کی تربیت حاصل کرنا ہوتا ہے۔
 
اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس چودہ تا اکیس نومبر آٹھ روز تک غزہ پر خوفناک بمباری کرکے دو سو کے قریب فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد مصر کی ثالتی میں سیز فائر معاہدہ ہوا، تاہم اس کے بعد سے اب تک اسرائیل متعدد بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے غزہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کر چکا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.