اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں دراندازی کی ہے۔ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے ’’المغازی کیمپ‘‘ کے مشرقی سرحد سے دراندازی کی، اسرائیلی عسکری گاڑیوں اور بلڈوزروں نے غزہ کی مشرقی سرحد پار کی اور فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو روندنا شروع کردیا۔
صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی آبادی پر فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص اس کی زد میں نہیں آیا۔ اس موقع پر اسرائیلی بلڈوزروں نے کچھ تعمیرات بھی منہدم کردیں۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ پر اپنی غارت گری کے بعد مصر کی ثالثی میں حماس کے ساتھ سیز فائر معاہدہ کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے اب تک وہ بارہا اس غزہ پر حملے کر چکا ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں غزہ پر محاصرہ بھی سخت کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین