اسرائیل فوج نے پیر کو علی الصباح شمالی غزہ کی بلدیہ بیت حانون میں دراندازی کا ارتکاب کیا ہے۔
غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے مانیٹرنگ ٹاورز میں نصب خفیہ کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینی نشانہ باز کی چوکی پر فائرنگ کے ردعمل میں کی گئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی اسپیشل فورسسز نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کی "ایرز” سرحدی چوکی سے کارروائی کا آغاز کیا۔ فلسطینیوں کی ملکیتی زمین عبور کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے پیدل دستے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر لیزر سرچ لائٹس ڈالتی رہیں۔ دوسری پیش رفت میں فلسطینی ماہر نشانہ باز نے جنوبی غزہ کی پٹی میں حجر الدیک میونسپیلیٹی میں اسرائیلی پوسٹ پر نصب مانیٹرنگ کیمرے کو نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا۔
فیلڈ رپورٹر نے قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی چوکی پر نصب کیمرا فلسطینی نشانہ باز کی فائرنگ سے ناکارہ ہو گیا۔ اس کارروائی کے بعد علاقے میں موجود صہیونی فوجیوں کی صفوں میں خوف و ہراس پھیل کیا کیونکہ وائیڈ رینج خفیہ کیمرے کے ذریعے اسرائیل ایک بڑے علاقے کی نگرانی کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ "الکامیرا” نامی یہ پوسٹ علاقے میں صہیونی فوج کی سب سے بڑی پوسٹ ہے، جس پر متعدد جدید کیمرے نصب ہیں جن کے ذریعے غزہ شہر کے مشرقی علاقے کی سرحد کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین