• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ پر دھاوا، بحریہ نے ماہی گیروں پر فائرنگ کھول دی

بدھ 04-01-2012
in غزہ
0
plf southern_gaza
0
SHARES
0
VIEWS

plf southern_gaza

اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور بلڈوزروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران بلڈوزروں نے سرحد کے اندر گھس کر درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور دیگر فلسطینی املاک کو بلڈوز کر دیا۔ دوسری جانب صہیونی بحریہ نے غزہ کے مغربی ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کر دی۔

 

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور بلڈوزروں کی بڑی تعداد نے بدھ کے روز علی الصباح خان یونس کے شمال میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے ’’کیسوفیم‘‘ سے غزہ پر حملہ کیا اور سرحد کے اندر گھس کر بڑے پیمانے پر فلسطینی شہریوں کی املاک کو روند ڈالا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک جانب اسرائیلی بلڈوزر فلسطینی املاک کو بلڈوز کر رہے تھے تو دوسری جانب سرحد پر قائم اسرائیلی سکیورٹی ٹاور سے فلسطینیوں پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب 360 مربع کلومیٹر غزہ کی پٹی کے مغربی ساحل پر فلسطینیوں کو ہدف بنایا گیا، یہاں اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر فائر کھول دیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی فلسطینی فائرنگ کی زد میں نہیں آیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.