قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں موجود بریج مہاجر کیمپ کے شمال مشرق سے غزہ کی سرحدی باڑ کو عبور کرنے والے ایک فلسطینی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ نامعلوم شخص کو حراست میں لینے سے پہلے اس کی جامہ تلاشی لی گئی تھی اور اسے کپڑے اتارنے کا حکم دیا گیا تھا۔
دریں اثناء قابض اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو وسطی غزہ کے بالمقابل جحر الدیک میں جمع ہوتے دیکھا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین