غزہ پر منگل کی شام فضائی حملے میں دو سالہ نونہال اسرائیلی جارحیت کی نذر ہو گیا۔ منگل کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں دو بہن بھائی نشانہ بنے جس میں ایک تو اپنی زندگی کی بازی ہا ر گئی مگر دوسرا شدید زخمی ہوا۔لہذا حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد سات تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں ایمبولینس اور فوری طبی خدمات کے ترجمان ادھم ابو سلیمہ نے کہا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی بچی کا نام حدیل حدد ہے جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوا سوموار کو دو بچوں سمیت چھ فلسطینی بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوئے۔ القسام بریگیڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ داغے جس سے قابض اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے منگل کی رات دوبارہ غزہ کی پٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوئے
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین