اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون پر غارت گری کی ہے۔ صہیونی فورسز سرحد پار کر کے تین سو میٹر تک غزہ میں داخل ہو گئیں اور بڑے پیمانے پر فلسطینی زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا۔ ادھر وقفے وقفے سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں سے اس علاقے پر فائرنگ بھی کی جاتی رہی۔
دوسری جانب اسرائیلی کے اپاچی طرز کے ہیلی کاپٹروں نے بھی بیت حانون کی شمال میں زرعی کالج کے قریبی کھلے میدان پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیل گزشتہ سال نومبر میں حماس کے ساتھ کیے گئے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتا چلا آرہا ہے۔ صہیونی فورسز اکیس نومبر کو ہونے والے اس معاہدے کے بعد بھی غزہ میں درجنوں بار دراندازی اور فضائی حملے کر چکی ہیں جس میں اب تک پانچ فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین