(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقامی حربوں میں اضافہ کرتے ہوئے پالیسیز مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے جیل میں ان کی تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نائل البرغوثی کے نومبر میں ان کی سالگرہ پر دیے گئے بیان کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں ان کی تصاویر کے ساتھ انھوں نے ایک بیان دیا تھا جس کو اسرئیلی جیل حکام نے سخت نا پسند کیا تھا ۔
نائل البرغوثی نے اپنی سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ "میری سالگرہ مجھے ہر ایسے انقلاب کی پیدائش کی یاد دلاتی ہے جو آزادی کا مطالبہ کرتی ہے۔