• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم کرلیے

بدھ 17-04-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
اسرائیلی جیل انتظامیہ  نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کے مطالبات تسلیم کرلیے
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیلوں میں قید بھوک ہڑتال فلسطینی اسیران اور جیل انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد اسرائیلی جیل حکام نے اسیران کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قومی تحریک اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیادت اور اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران تحریک کے رہنماؤں نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی جیلروں نے جیلوں میں کینسر کا سبب بننے والے جیمرز اور دیگر مواصلاتی آلات ہٹانے، اسیران کو اپنے اقارب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اجازت دینے اور تمام عقوبت خانوں میں قیدیوں کو فون کی سہولت کی فراہمی سے اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اسیران کے خلاف 16 فروری 2018ء سے عائد کی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے بالخصوص جیلوں میں جیمرز ہٹانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی جیلوں میں قید 400 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی اس بھوک ہڑتال میں متعدد فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

Tags: اسرائیلاسیرانانتظامیہبھوک ہڑتالتحریکٹیلیفونجیلجیمرزصیہونیغزہفلسطینقیادتکانفرنس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.