اسرائیل کے ایف سولہ جنگی طیارے نے گزشتہ صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے قریب مصر اور فلسطین کی سرحد پر بمباری کرکے کئی سرنگوں کو تباہ کردیا- مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے رفح میں ان سرنگوں پر دو میزائل فائر کئے جو غزہ کے محاصرے کے باعث ناگزیر اشیاء کی دستیابی کے لئے فلسطینیوں نے کھود رکھی تھیں- بمباری سے بہت بڑا دھماکہ ہوا مگر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی- اس سے پہلے ایک اسرائیلی اپاجی ہیلی کاپٹر نے بھی غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لحیہ کے علاقے میں فائرنگ کی تھی- ریڈیو ہیرو نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی طرف سے شیلنگ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل قابض فوج پر مارٹر کے گولے پھینکے کے بعد کی گئی- ادھر مغربی کنارے کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب الخلیل‘ نابلس‘ جینن اور طولکرم کے اضلاع سے 14 فلسطینیوں کر حراست میں لے لیا ہے- دریں اثنا رام اللہ کے قریب انس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی- یہودی بادکار کو بچانے کے لئے سینکڑوں فوجی جمع ہوگئے اور اسے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا-