مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے بتایا کہ صہیونی فوج کی تازہ بمباری میں رفح کے مقام پر ایک جامع مسجد الفردوس بھی شہید ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد پرحملہ اسرائیلی فوج کی اسلامی دشمن اور فلسطینی مجاہدین کے سامنے شکست اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔ اسرائیلی فوج نے مساجد کو بمباری سے نشانہ بنا کرعالمی قوامین کا مذاق اڑایا ہے۔ عالمی برادری کو صہیونی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غزہ کی پٹی اور دیگر فلسطینی شہروں میں مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مقدس مقامات کو بمباری سے نشانہ بنانا بھی ایک سنگین جنگی جرم ہے اور اس کا ارتکاب صرف اسرائیل جیسا انسانیت دشمن ہی کرسکتا ہے۔
ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر فلسطینی مساجد پر اسرائیلی حملوں کی روک تھام اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔