• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی بمباری سے متاثرہ غزہ کے ایک بڑے اسپتال کی چھت بیٹھ گئی، اسپتال بند

جمعرات 26-11-2015
in غزہ
0
Gaza Wall
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں قائم زچہ وبچہ کے سب سے بڑے اسپتال کی چھت اسرائیلی بمباری کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی جو گذشتہ روز اچانک بیٹھ گئی، تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد اسپتال کو خالی کرنے کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے گورنمنٹ میڈیکل کمپلیکس کی عمارت 60 سال پرانی ہے۔ یہ اسپتال غزہ کی پٹی میں بچوں کے علاج اور میٹرینٹی کے حوالے سے اکلوتا اسپتال سمجھاجاتا ہے۔ بدھ کو اچانک اسپتال کے بعض کمرں کی چھت اور دیواروں میں شگاف پڑنا شروع ہوئے جس کے بعد عملےاور مریضوں کو ہنگامی طورپر اسپتال سے باہر منتقل کردیا گیا۔ آخری اطلاعات تک اسپتال کا 60 فی صد حصہ خطرناک قرار دے کر خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتال کی بقیہ عمارت کو بھی خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔

الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر مدحت عباس نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسپتال میں علاج معالجے کی تمام سروسز بند کردی گئی ہیں۔ اسپتال میں موجود تمام مریضوں اور طبی عملے کو متبادل مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد سیکرٹری محکمہ صحت اور اسپتال کی انتظامیہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت صحت کے سیکرٹری یوس ابو الریش، دیگر عہدیدار اور ہلال احمر فلسطین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ کے واحد زچہ وبچہ اسپتال کی تعمیر نو کے لیے فنڈز جاری کرے۔

مدحت عباس نے بتایا کہ اسپتال کی عمارت گذشتہ برس اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے باعث متاثر ہوئی تھی تاہم عارضی طورپر اسپتال کی عمارت کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اچانک اسپتال کی چھت بیٹھنا شروع ہوئی اور دیواروں کے بلاک بھی نکل گئے جس کے بعد اسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی بمباری سے متاثرہ غزہ کے ایک بڑے اسپتال کی چھت بیٹھ گئی، اسپتال بند
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.