(روزنامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر زندگی کی ڈورکاٹنے کے سلسلے مسلسل جاری،فلسطینی عوام کے رہائشی خیمے اکھاڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل فوج کے فلسطینیوں پر جبر کا سلسلہ بدستور جاری ہے،خشم الدرج کے علاقے میں فلسطینی عوام کے ٹینٹ اکھاڑدیے،پانی کے کنویں تباہ کردیے اور اسی پر اکتفا نہ کرتے ہوئےیاتا نامی گاؤں میں فلسطینیوں کی ملکیت درجنوں درخت بھی اکھاڑ دئیے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے میں فوجی مشقوں کے نام پر بچوں کا پارک تباہ کردیا۔
یاد رہے کہ اس علاقے کے فلسطینی مکینوں کو مسلسل صیہونی فوج اور قابض یہودی آباد کاروں کے حملوں کا سامنا ہے۔