بیرزیت یونیورسٹی کے درجنوں طلباء نے اسرائیل میں برطانیہ کے قونصل جنرل سر ونسنٹ فن کی گاڑی پر پتھراو کیا جس کی وجہ سے وہ یونیورسٹی میں لیکچر نہ دے سکے۔
طلبا تنظیم کے ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ طلباء یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے سامنے جمع ہو گئے جہاں قونصل جنرل نے لیکچر دینا تھا۔ طلبہ نے اس موقع پر برطانیہ کی اسرائیل کے لئے حمایت پر شدید احتجاج کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طلباء نے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ” تمہارے اعلان بلفور کے نتیجے میں پناہ گزین” اور ” قیدی مر رہے ہیں” اور "قابضوں کی حمایت بند کرو” جیسے نعرے درج تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ طلباء بین الاقوامی طاقتوں خصوصا برطانیہ کے موقف کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے خیال میں لندن کا نقطہ نظر فلسطینیوں اور اسیروں کے خلاف اور اسرائیلی حمایت میں تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین