(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غزہ میں صورت حال بہتر ہورہی ہے اب تک 23مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ28 مریضوں کا علاج جاری۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے محصور شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 70 ہے جو تمام قرنطینہ میں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں بیرون ملک سے غزہ آنے والے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں کورونا کے مزید 23 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 28 مریضوں کا علاج جاری ہے۔