(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج نے اتوار کی شام ایک اور فلسطینی گرفتار کر لیا،نوجوان سے چاقو کی برآمدگی کا دعوی کیا گیا۔
دستیاب ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی نیوز چینل اسرائیلی فوج کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ رات بیت المقدس کے پاس سے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس سے چاقو برآمد ہوا ہے۔
اسرائیلی نیوز چینل نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی شہری اس چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی شہری کو مزید تفتیش کے لیے قریبی جیل منتقل کر دیا ہے۔
یاد رہے کے اسرائیلی فوج کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ گزشتہ طویل عرصے سے متعدد فلسطینیوں کو اس طرح کے جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کرچکی ہے۔