• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ناروے کا اسرائیل سے غزہ پر عائد پابندیاں فوری اٹھانے کا مطالبہ

منگل 09-09-2014
in غزہ
0
plf norvay
0
SHARES
0
VIEWS

 

یورپی ملک ناروے کے وزیرخارجہ بورگ برنڈے نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی اکاون روز تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری میں ہونے والی خوفناک تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے  صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر عائد اقتصادی اور معاشی پابندیاں فوری طور پر ختم کردے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران مسٹر برنڈے نے شہر میں جنگ کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں ‌نے یقین دلایا کہ ناروے کی حکومت غزہ کی تعمیرو ترقی اور بحالی کے میدان میں جہاں تک ممکن ہوگا مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے لیے ضروری ہے کہ علاقے کا محاصرہ ختم ہو اور تعمیراتی سامان کو آزادانہ متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جاسکے۔

قبل ازیں ناروے کے وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی میں وزیر برائے آباد کاری و محنت مفید الحساینہ کے ہمراہ مشرقی غزہ کی الشجاعیہ کالونی کا دورہ کیا جسے اسرائیلی فوج نے کارپٹ بمباری کے ذریعے ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

دورے کے اختتام پر غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ‌نے کہا کہ میں نے جو کچھ غزہ کی پٹی میں دیکھا اس جیسی تباہی اور بربادی اور کہیں نہیں دیکھی گئی۔ میرے خیال میں غزہ کی تعمیر نو کے کاموں کے لیے اربوں ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔ انہوں‌ نے کہا کہ غزہ کی پٹی می تعمیر نو تمام ممالک کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ ناروے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ انہوں ‌نے کہا کہ آئندہ مہینے مصر میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی ڈونر کانفرنس میں ان کا ملک بھرپور طریقے سے شرکت کرے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.