ایک انسانی حقوق سنٹر نے غزہ میں فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی مظالم کا سب سے حالیہ واقعہ ابھی منگل کے روز پیش آیا ہے جس میں غزہ میں ایک موٹر سائیکل سوار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
میزان سنٹر برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا کہ غزہ پر ایک بہت بڑے پیمانے کی اسرائیلی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
سنٹر نے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے سال نومبر ہی سے اسرائیل نے امن معاہدے کی خلاف ورزیاں شروع کی ہوئی ہیں اور ان کا سلسلہ رکتا ہوا نہیں دکھائی دے رہا۔
انہوں نے صیہونی افواج کی روزانہ کی دراندازیاں، زمین کو تباہ کرنا، سرحدی علاقوں میں شہریوں پر فائرنگ کرنا، مچھیروں کا پیچھا کرنا اور ان کو حراساں کرنا اور غزہ کے محاصرے کی طرف اشارہ کیا۔
میزان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کی حفاظت کے لئے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھائے اور اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی پابندی کرنے پر مجبور کریں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
