اقابض اسرائیلی حکام نے یروشلم کے رہائشی 55 سالہ شخص کے مقدمات میں تفتیش کے لئے اس کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع دی ہے۔
مغربی یروشلم کی ایک اسرائیلی عدالت کے مطابق سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے خلیل عباس کو بروز پیر 22 اپریل تک مزید حراست میں رکھا جا سکے گا۔
اسرائیلی استغاثہ نے عدالت سے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی تاکہ اس کے پاس ان کے خلاف شواہد اور عینی شاہدیں اکٹھے ہوسکیں۔ عباسی کو 31 مارچ کو اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصی سے حراست میں لیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین