(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے کئی نئے حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق قابض ریاست میں غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کےباعث بڑھتی ہوئی اموات اور وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے تاہم وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اموات اور 788کورونا وائرس کے نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے ان نئے متاثرین کے ساتھ اب متاثرہ افراد کی کل تعداد 23،811 ہوگئی ہے جن میں 10356 متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ 129 اموات شامل ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کی جانب سے مزید نئے حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔