(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مساجد کی بندش، نماز جمعہ اور تراویح کےاجتماعات نہ ہونے کےباعث فلسطینی دین اسلام سے متعلق معمول کے دروس ہائے قرآن واحادیث سے استفادہ کرنے حاصل کرنے کے لیےسوشل میڈیا دین کی تبلیغ واشاعت کا ایک متبادل ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مساجد کو بند رکھنے کی پابندی، نماز جمعہ اور تراویح کےاجتماعات کے نہ ہونے کےباعث فلسطینی عالم دین اور مبلغ الشیخ محمد ابو سعدہ مساجد میں نمازیوں کی موجودگی میں اسلامی تعلیمات کے دروس دینے کے بجائے اب سوشل میڈیا بالخصوص سماجی رابطون کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے اپنے دروس اور لیکچر عوام الناس تک پہنچا رہے ہیں.
کرونا وائرس سے بچاؤ اور فرزندان اسلام تک اپنے خطابات کو پہنچانے کیلئے الشیخ محمد ابو سعدہ کبھی براہ راست اپنےخطاب کرتے ہیں اور بعض اوقات اپنے ریکارڈ کئے گئے پروگرام کو پیش کرتے ہیں بعض اوقات وہ دینی دروس تحریری شکل میں بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں یہ دینی دروس انہوں نے غزہ کی مساجد میں ماہ صیام کے بعد فرض نمازوں کے بعد کے لیے تیار کر رکھے ہیں۔