• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

معاشی پابندیوں کے شکار غزہ میں عید الاضحیٰ کی خوشیاں ماند

منگل 15-10-2013
in غزہ
0
poor economy gaza
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل اور مصر کی جانب سے فلسطین کے گنجان آباد غزہ کی پٹی کی سرحدیں سیل کیے جانے کے بعد محصورشہر کے باسیوں کوایک مرتبہ پھر سخت معاشی بحران سے گذرنا پڑا ہے۔ شہر کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ "رفح” کی بندش کے بعد مصرسے متصل سرحد پر زیرزمین کھودی گئی سرنگیں بھی دوبارہ فعال ہونے لگی ہیں اور مفلوک الحال شہری ان سرنگوں کے راستے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ضروری اشیاء سرحد پار سے

اسمگل کرنے پر مجبور ہیں۔

غزہ کے شہری اسی زبوں حالی کی کیفیت میں عیدالاضحٰی منا رہے ہیں۔ معاشی بحران، سرحدوں کی بندش اور مہنگائی نے عید کی خوشیاں بھی گہنا دی ہیں۔ گوکہ اس وقت محصور شہری مصرکی جانب سے ضروری اشیاء اسمگل کرتے ہیں مگر مصری فوج نے سرحد پرکھودی گئی سرنگوں کی مسماری کے لیے ایک بڑا آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ مصری فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ کی سرحد پر کھودی گئی زیرزمین 90 فی صد سرنگیں تباہ کردی ہیں۔
 
غزہ کے ایک شہری اشرف الکومی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی”رائیٹرز” سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی عید کی تیاریوں پر کچھ یوں بات کی "کبھی ہم لوگ بھی عید کی خوشیاں منایا کرتے تھے۔ جب عید آتی تو لوگ خوشی خوشی بازاروں کا رخ کرتے اور اپنی مرضی کی شاپنگ کرتے تھے۔ اب نہ بازاروں میں کچھ بچا ہے اور نہ ہی لوگوں میں خریداری کی سکت باقی ہے۔ بس عید خوشی نہیں ایک بوجھ ہی بن کر آئی ہے”۔
 
مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ سرحدیں سیل ہونے کے بعد عید سے قبل بہت کم لوگ بازاروں کا رخ کریں گے۔ تاہم غزہ کی حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ شہر میں بھیڑ بکریوں کی کمی نہیں ہے اور عوام کو عید کے موقع پر قربانی اور دیگر ضروریات کے لیے وافر گوشت میسر ہوگا۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.