• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر نے رفح گذرگاہ سات ماہ سے مستقل بند کررکھی ہے:انسانی حقوق گروپ

ہفتہ 23-05-2015
in غزہ
0
plf constantly-closed
0
SHARES
6
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم نے مصرکی جانب سے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ "رفح” کو بند کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ "رفح” گذرگاہ پچھلے سات ماہ سے مستقل طورپر بند ہے۔ جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کی صورت حال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ”ڈیموکریٹک ہیومن راٹیس سینٹر” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی سے فلسطین کے اس گنجان آباد کاعلاقے با عالمی دنیا سے رابطہ پچھلے نوسال سے منطقع ہے۔ عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کے انقطاع نے غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کو جنم دیاہے اور رہی سہی کسرصہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کی پٹی باربار جنگوں کے مسلط کیے جانے نے نکال دی ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی کے لاکھوں عوام کو نہ صرف تعمیر نو کے ایک بڑ اور سنگین چیلنج کا سامنا ہے بلکہ اپنی زندگی کی بقاء کے لیے روزی روٹی کے حصول کی بھی مشکلات بھی درپیش ہیں۔ ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کو بھی ناکار بنا دیا ہے، جہاں طبی عملہ تو ہے مگر ادویات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات کا واحد حل اس کی تمام بیرونی راہ داریوں کو کھولے جانے میں مضمرہے۔ یہ عالمی برادری اور تمام عرب اور مسلمان ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کو دنیا کی کھلی جیل سے نجات دلائی اور غزہ کے دیگر دنیا کے ساتھ رابطے بحال کیے جائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال 24 اکتوبر کو مصرکے جزیرہ نما سینا میں مصری فوجیوں پر حملے کے بعد سے اب تک 136 ایام سے غزہ کی رفح گذرگاہ مسلسل بند ہے۔ ان سات مہینوں میں غزہ کے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضاہ ہوا ہے۔ شہریوں کو بیرون ملک علاج کے جانے کی اجازت نہیں اور باہر سے غزہ کی پٹی میں ادویات بھجوانے کا عمل بند ہے۔ اس ظالمانہ پالیسی کے نتیجے میں درجنوں قابل علاج مریض بھی اپنی جانیں نہیں بچا پائے ہیں، کیونکہ انہیں نہ تو بیرون ملک علاج کے لیے جانے دیا گیا اورنہ ہی باہرسےادویات غزہ لانے دی گئیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ غزہ کی پٹی کے ان ہزاروں طلباء وطالبات کا مستقبل بھی تاریک کردیا گیا ہے جو بیرن ملک یا مصرکی جامعات میں زیرتعلیم ہیں۔ باہر موجود طلباء واپس غزہ نہیں آسکتے اور چھٹیوں پرآئے طلباء کوباہر نہیں جانے دیا جا رہا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.