فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور انسداد محاصرہ مخالف عوامی کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری نے غزہ میں تعمیر کے لئے ضروری ساز و سامان بھجوانے کے لئے مصر اور قطری حکومت کے درمیان پروٹوکول طے پا گیا ہے۔ یہ سامان مصری سرحدی کراسنگ رفح کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔
اپنے بیان میں مسٹر الخضری نے کہا یہ ایک اچھی مثال ہو گی جس کا فائدہ تمام فریقوں کو ہو گا۔ غزہ کی تعمیر سے متعلق ایسے متعدد منصوبے دوسرے ملکوں کے کو اسی نوعیت کی امداد پر آمادہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
جمال الخضری نے بتایا کہ قاہرہ اور دوحہ کے درمیان پروٹوکول پر دستخط عرب وسائل کی بہتر سرمایہ کاری ہو گی۔ اس میں قطری سرمایہ اور مصر کی لاجسٹک سپورٹ سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے میں مدد دیں گے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین