(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مصری فوج نے دو الگ الگ واقعات میں فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے تاہم فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز مصری فوج نے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں کے ایک گروپ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں مصری فوج کی جانب سے فلسطینی بارڈر اور گذرگاہ کے نگران عملے پر بھی فائرنگ کی گئی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مصر کی ایک فوجی کشتی نے جنوبی غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس کے بعد ماہی گیروں کو ساحل کی طرف لوٹنا پڑا۔
اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد فلسطین کے گذرگاہ امور کے عملے کے ارکان پر بھی اسی طرح کی فائرنگ کی گئی تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
