• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری فوج کا غزہ کی سرحد پر سیکیورٹی زون کے قیام کا فیصلہ

بدھ 29-10-2014
in غزہ
0
plf securityzone
0
SHARES
0
VIEWS

مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے متصل سرحد کے تمام علاقے پر مقامی آبادی کو 300 میٹر پیچھے ہٹا کر سیکیورٹی زون کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد سے متصل علاقوں میں سرحد سے آر پار آمد ورفت کے لیے بنائی گئی سرنگوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدمات کیے جا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پردونوں طرف مکانوں کے اندر سے بھی سرنگیں کھودی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سرحد پر دونوں طرف موجود کھیتوں سے بھی سرنگیں کھود کر دو طرفہ آمد ورفت کے راستے بنائے گئے ہیں۔

مصری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے میں کھودی گئی سرنگیں مصر کی قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ اس مسئلے کے مستقل خاتمے کے لیے سرحد پر سیکیورٹی زون کے قیام کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ غزہ کی سرحد سے متصل علاقوں میں مقیم شہریوں کو وہاں سے ہٹانے کی حکمت عملی کا فیصلہ جزیرہ نما سینا میں العریش کے مقام پر گذشتہ جمعہ کو دہشت گردی کے ایک واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے بم دھماکوں اور فائرنگ سے تیس سے زاید مصری فوجی ہلاک اور دو درجن کو زخمی کر دیا تھا۔

مصری فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارڈر فورسزکی سیکیورٹی پرمامور دیگر اداروں کے تعاون سے چار نئی سرنگوں کا پتا چلا کر انہیں تباہ کیا ہے۔ پچھلے دو سالوں میں اب تک مجموعی طور پر 1845 سرنگیں مسمار کی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ مصر کا فلسطین کی سرحد سے متصل علاقہ جزیزہ سینا پچھلے کئی ماہ سے شورش کا شکار ہے۔ مصری فوج کا دعویٰ ہے کہ حکومت مخالف عسکریت پسند گروپ اس علاقے میں اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہین اور وہ غزہ کی پٹی کی سرحد سے فلسطینی علاقے میں زیر زمین سرنگوں کی مدد سے آتے جاتے ہیں۔ فلسطین کی جانب سے مصر کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی جاتی رہی ہے۔ غزہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ سرحد  پر سرنگیں بنائے جانے کی بنیادی وجہ سرحدی راستوں کی بندش ہے۔ غزہ کے محصور شہری بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے ان سرنگوں کے راستے مصر سے اشیائے ضروریہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.