• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری فوجیوں پر حملہ غزہ کی تعمیرنو روکنے کی سازش ہے: ابو مرزوق

منگل 28-10-2014
in غزہ
0
plf attackonsoldier
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب  صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ مصر کی قومی سلامتی فلسطینی کی سلامتی کے ساتھ مربوط ہے۔ حماس مصر کی سلامتی کو نقصان پہنچائے ایسا سوچنا بھی محال ہے۔ کوئی ایک فلسطینی بھی مصر کی قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگا سکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں مصری فوجیوں کی جزیرہ نما سینا میں دہشت گردی کے حملوں میں شہادت کے حوالے سے لگائے ایک تعزیتی کیمپ سے خطاب میں کیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز فلسطین سے متصل جزیرہ نما سینا میں نامعلوم افراد کے بم حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 33 مصری فوجی ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ میں تعزیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ابو مرزوق نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حماس کیا کوئی ایک فلسطینی بھی مصر کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا نہیں سوچ سکتا ہے۔ جزیرہ سینا میں مصری فوجیوں پر جو حملے ہوئے ہیں ان سے کسی فلسطینی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کوئی فلسطینی مصر کی مسلح افواج کو اس طرح دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ کسی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے کسی فلسطینی باشندے پر مصری فوجیوں پر حملہ ثابت نہیں کیاجا سکا ہے۔ اس طرح کے الزامات صرف اسرائیل کی طرف سے آنکھیں بند کرکے دیئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ ان کی جماعت حماس جزیرہ سینا میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتی ہے کیونکہ جزیرہ سینا میں امن فلسطین میں امن و سلامتی کے ساتھ مربوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصری فوجیوں پر حملہ اسرائیل اور فلسطین دشمن قوتوں کی سازش ہوسکتی ہے جو غزہ کی پٹی کی تعمیر میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔ مصری فوجیوں پر حملہ فلسطینیوں کے خلاف گہری سازش معلوم ہوتی ہے تاکہ اس سازش کے ذریعے مصر اور غزہ کے درمیان تعلقات کو بگاڑ کر جنگ سے تباہ حال علاقے کی تعمیر نو کی راہ روکی جاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.