• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری ، صہیونی سیکیورٹی تعاون غزہ کا گھیرا تنگ کرنے کی سازش ہے:الخطیب

اتوار 15-03-2015
in غزہ
0
plf egypt-israeli-security
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسلامی تحریک کے ایک مرکزی رہ نما نے مصری فوج اور اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون کو آئے روز ہونے والی ملاقاتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ کی پٹی کا گھیرا تنگ کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک کے رہ نما الشیخ کمال الخطیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جولائی 2013 ء کو مصرمیں اخوان المسلمون کی منتخب اور آئینی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت دراصل اسرائیل کے لیے مصرمیں داخلے کی راہ ہموار کرنے کی ایک سازش تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اب اسرائیل اور مصری حکام ہرہفتے ایک یا دو بار ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کا گھیرا تنگ کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہرسوموار کو اسرائیل کا ایک وزیر قاہرہ کے دورے پرجاتا ہے جہاں اس کی ملاقات مصرکی موجودہ سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت سے بھی کرائی جاتی ہے۔ ان ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی کے شہریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے مزید طریقوں پر بات چیت کی جاتی ہے۔

الشیخ کمال الخطیب نے مصری عدالت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ مصری عدالت کا فیصلہ مصری عوام کے فیصلے اور اجتماعی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔ یہ دشمنانہ طرز عمل مصرکی موجودہ حکمراں قیادت کی پالیسیوں کا اظہار ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.