• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

محمود عباس اپنی ہرزہ سرائی پر قوم سے معافی مانگیں: فلسطینی حکومت

بدھ 29-08-2012
in غزہ
0
plf mehmood abbas
0
SHARES
0
VIEWS

 غزہ میں اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں قائم فلسطینی حکومت نے مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے فلسطین مخالف بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کی دل آزاری پر ابو مازن عباس کو قوم سے معافی مانگنا ہو گی۔

صدر محمود عباس نے رام اللہ میں صہیونی مذہبی رہنما سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل ختم ہونے کے لیے وجود میں نہیں آیا اور یہ ہمیشہ باقی رہے گا۔ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل نواز صدر کے اس بیان سے مغربی کنارے اور غزہ کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں حکومت کے ہفتہ وار اجلاس میں حکومتی وزراء نے محمود عباس کی اس ہرزہ سرائی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مسلمہ حقوق کے خلاف اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔

فلسطینی حکومت کا کہنا تھا کہ کسی فلسطینی رہنما، جو فتح اور تنظیم آزادی فلسطین کا بھی قائد ہو، کی جانب سے اس بیان سے فلسطینی کاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس موقع پر فلسطینی حکومت نے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کو غیر وابستہ ممالک کی تہران کانفرنس کی شرکت کی دعوت کے بعد ذرائع ابلاغ کی تنقید پر بھی اظہار افسوس کیا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ اسماعیل ھنیہ کا کسی بھی عالمی کانفرنس یا سیمینار میں شریک ہونا در اصل ان کے عوام کے منتخب وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے ہے۔

حکومت نے کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ فلسطینی کی آئینی حکومت کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والی فلسطینی اتھارٹی کو عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ سن 2006 کے عام فلسطینی انتخابات میں حماس نے فتح کے پینتالیس کے مقابلے میں چہتر نشستیں حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم فتح نے عالمی برادری کے دباؤ میں آکر حماس کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، اور اس وقت سے غزہ اور مغربی کنارے میں الگ الگ فلسطینی حکومتیں قائم ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.