خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مختلف مقامات پر حملےکر کے کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا ہے۔ حملے میں شہید ہونے والے عام شہری اور فلسطینی مجاہدین بھی شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے جواب میں حماس کی حکومت نے اپنے ردعمل میں ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کا قتل عام صہیونی فوج کو سخت مہنگا پڑے گا۔ بیان میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تمام ترذمہ داری صہیونی حکومت اور اس کی فوج پرعائد کرتے ہوئے عالمی برادری سےمطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
درایں اثناء غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکری تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کو جارحیت پر سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مجاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بلاجواز جارحیت مسلط کرکے مجاہدین کی قوت کو للکارا ہے۔ مجاہدین اس کے جواب میں یہودی کالونیوں اور صہیونی فوج کی تمام تنصیبات پر حملے کریں گے۔