• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مجاھدین کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فیکٹری تباہ، چار یہودی زخمی

اتوار 29-06-2014
in غزہ
0
plf factory
0
SHARES
0
VIEWS

 اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں جارحیت کے جواب میں مجاھدین نے صہیونی اہداف پر راکٹ حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک فیکٹری تباہ ہوگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ دونوں کا تعلق قومی مزحمتی کمیٹیز کے عسکری ونگ ناصرصلاح الدین کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔

کل ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے مقبوضہ شہر سدیروت میں صلاح الدین بریگیڈ کے کارکنوں نے دو راکٹ حملوں سے ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فیکٹری تباہ اور چار یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔

صلاح الدین بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سدیروت میں صہیونی مفادات پر حملہ دو کارکنوں کی فضائی حملوں میں شہادت کے جواب میں کیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کی کارروائی میں تنظیم کے کمانڈر اسامہ المعروف محمد الفصیح اور ایک دوسرے مزاحمت کار شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی سے دو راکٹ حملوں کے بعد ایک فیکٹری میں آتش زدگی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں فیکٹری کو لگنے والی آگ نہایت خوفناک تھی جس کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ راکٹ حملوں میں زخمی ہونے والے چاروں یہودی آباد کاروں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.