(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی محاصرے اور صیہونی مظالم کا شکار محصور شہر غزہ کیلئے خلیجی ریاست قطر کی جانب سے غزہ کے 70 ہزار غریب اور مستحق گھرانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔
غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد گزشتہ روز روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی گئی۔غزہ میں فلسطینی اور قطری عہدیداروں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے 70 ہزار خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔
اس سےقبل گذشتہ ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالرکی امداد تقسیم کی گئی تھی۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں 30 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔