• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

قطرکا غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ تین سو مکانات کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان

اتوار 31-05-2015
in غزہ
0
plf 300-houses
0
SHARES
3
VIEWS

خلیجی ریاست قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جولائی اور اگست 2014 ء کے دوران اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے دو سو سے تین سو کےدرمیان مکانات کی تعمیر کا عمل جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں قطر کی جانب سے بنائی گئی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی میں رہائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے پہلے بھی غزہ میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر میں بھرپور مدد فراہم کی ہے اور ہم جلد ہی 200  سے 300 کے درمیان مزید مکانات کی تعمیر کا کام شروع کرنے والےہیں۔

قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت ہائوسنگ اور پبلک افیئرز کی جانب سےغزہ کی پٹی میں مزید مکانات کی تعمیر کے حوالے سے غور جاری ہےاورجلد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا غزہ کی پٹی میں مزید کتنے مکانات تعمیر کرنا ہیں تاہم یہ کم سے کم بھی دو سو تک ہوسکتےہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جولائی اور اگست دو ہزار چودہ میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اکاون روزہ جارحیت کے نتیجے میں 2323 فلسطینی شہید، 11 ہزار زخمی اور ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.